Home / شوبز / زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی

زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے اور ان کے ساتھ دھوکا اورفریب کرنے والی ان کی سابق مینیجر ہی نکلیں۔اداکارہ زرین خان نے گزشتہ روز اپنی سابق مینیجر انجلی اتھا کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں  ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کافی عرصے سے میرے خلاف انڈسٹری میں بے ہودہ اور اور نازیبا افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں غلط کاموں میں ملوث ہوں ان افواہوں کے پیچھے میری سابق مینیجر انجلی اتھا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ زرین خان نے کہا کہ انجلی کی جانب سے لگائے جانے والے نازیبا الزامات کی وجہ سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے اور وہ بطور مینیجر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے باوجود اب بھی میرے نام پر لوگوں سے پیسے بٹور رہی ہیں۔دوسری جانب زرین خان کے وکیل رضوان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی ساکھ اور اس کا وقار بہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذا کسی کو بھی خواتین  کی کردار کشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی خاص طور پر اُس انسان کو  جس پر اندھا اعتماد کیا گیا ہو۔رضوان صدیقی نے مزید کہا انجلی اتھا کی جانب سے لگائے جانے والےالزامات کے نتیجے میں ان کی موکل زرین خان کا نام خراب ہوا ہے، اس معاملے پر مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 509 کے تحت کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *