Home / جرائم / زمان ٹاؤن میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور لڑکا جاں بحق، 4 افراد زخمی

زمان ٹاؤن میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور لڑکا جاں بحق، 4 افراد زخمی

 

 

کراچی: زمان ٹاؤن میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی بدر ٹائون سیکٹر 48 میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی دی دھماکا اتنا شدید تھا کہ ایک بچے کی دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہوگئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ایس ایچ او انظار عالم نے بتایا کہ گیس سلنڈر دھماکے میں 11 سالہ حسنین اور 30 سالہ عاصمہ زوجہ نعمان جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کا شوہر نعمان اور ڈیڑھ سالہ عمر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی عاصمہ کا شوہر گیس کے غبارے فروخت کرتا ہے جبکہ دھماکے میں حسنین کی دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہوگئیں۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، عاصمہ اور حسنین کی میتیں جب ان کی رہائش گاہ پہنچیں تو کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئی جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اہل محلہ کی بڑی تعداد متوفین کے گھر جمع ہوگئی۔

Check Also

پولیس تھانہ روڈالہ کا شادی کی تقرےب پر چھاپہ ۔ ڈیک لگا کر ڈانس کرنے والیں تےن رقاصائےں اور درجن سے زائد تماشبےن زےر حراست

  جڑانوالہ(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ روڈالہ کا شادی کی تقرےب پر چھاپہ ۔ ڈیک لگا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *