Home / نیوز / سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

سابق اسپیڈ اسٹار کو سوشل میڈیا پر پی سی بی کیخلاف غلط الزامات لگانے پر طلب کیا گیا ہے

 لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو ایف آئی اے نے 5 جون کو طلب کرلیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور غلط الزامات لگانے پر سابق معروف فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے 5 جون کو طلب کر لیا۔ شعیب اختر کو انکوائری افیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب  کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ سابق اسپیڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی تھی۔

واضح رہے شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کا انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے۔

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *