Home / شوبز / سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کے خوبصورت لمحات

سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کے خوبصورت لمحات

 شوبز شخصیات سمیت سارہ خان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز اچانک اپنی منگنی کی خبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا ’’ میں نے ہاں کردی۔‘‘

سارہ خان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور دیگر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ سارہ خان نے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی ہے۔ فلک شبیر نے بھی گزشتہ روز اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سارہ خان کو شادی کے لیے پرپوز کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کی پوسٹ کے بعد ان کی منگنی کی تقریب کی مزید ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں شیئر ہورہی ہیں۔

جب کہ اسی کے ساتھ سارہ خان اورفلک شبیر کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں جس میں دونوں اپنی زندگی کے ان خوبصورت اور حسین لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *