Home / نیوز / ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ بنگلہ دیش روانہ

ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ بنگلہ دیش روانہ

 لاہور: ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا،ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔ ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیرہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمٰن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، محمدعدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسیٰ خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینرروبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا جبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *