Home / جرائم / سجاول میں ہمارے سروے پلاٹ پر حکومتی سرپرستی میں قبضہ کیاجارہاہے

سجاول میں ہمارے سروے پلاٹ پر حکومتی سرپرستی میں قبضہ کیاجارہاہے

 

سجاول:سجاول میں ہمارے سروے پلاٹ پر حکومتی سرپرستی میں قبضہ کیاجارہاہے ، اس پرفوری ایکشن نہ لیاگیاتو امن امان کا خدشہ پیدا ہوسکتاہے ، سجاول کے معروف تاجررہنماحاجی اسلم میمن اور علی اکبرمیمن نے ہنگامی پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سجاول میں وارڈ نمبر پانچ کا سروے پلاٹ نمبر اکیاسی ، بیاسی ،اور تراسی کو ہم نے دوہزار آٹھ میں سیٹھ یامین سے خریدااور دوہزار دس میں اس کی رجسٹری کرائی ہے ، جس کے کاغذات ہمارے پاس ہیں اور ان پلاٹوں پر ہماری تعمیرات بھی موجودہیں ۔ لیکن مقامی بااثرشخصیات کی ایماء پر اشرف عالمانی اور پرکاش کمارنے ہمارے دوسواکتیس،دوسوبتیس پر قبضے کی کوشش شروع کردی ہے اور اپنے مسلح افراد بٹھادئے ہیں جو خوف وہراس پھیلارہے ہیں جبکہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پلاٹ کو خالی کرو،انہوں نے کہاکہ ہم شریف کاروباری آدمی ہیں اور علاقے میں اچھی ساکھ ہے اس لئے کسی بھی بدامنی سے بچناچاہتے ہیں، اس لئے ہم نے ڈی سی سجاول اور ایس پی سجاول کو بھی تحریری شکایات دی ہیں کہ مذکورہ قبضہ گیرہمارے پلاٹ پر قبضہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اور مزید حالات خراب ہوسکتے ہیں اس لئے ہمارے پلاٹ سے قبضہ خالی کراکے ہمیں تحفظ دیاجائے ، ایس پی سجاول نے کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مقامی ارکان اسمبلی سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے اس لئے ہم نے قانونی راستہ اختیارکرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس موقع پر جے یوآئی رہنمامولاناغلام حسین ، مولانانجیب اللہ ، تاجررہنمانیازمیمن بھی موجود تھے ۔

Check Also

پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے

  سجاول: پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *