Home / نیوز / سخت سردی سے نمٹنا بھی پاکستان ٹیم کیلیے چیلنج

سخت سردی سے نمٹنا بھی پاکستان ٹیم کیلیے چیلنج

ہرارے: فائنل کے دوران سخت سردی سے نمٹنا بھی پاکستان ٹیم کیلیے چیلنج ہوگا۔ہرارے میں ان دنوں درجہ حرارت کافی نیچے گرچکا ہے،پاکستان میں سخت گرم موسم میں ٹریننگ کرکے جانے والے گرین شرٹس اب کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے،آسٹریلیا کیخلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل سے قبل ہفتے کو ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا،فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹسمینوں نے نیٹ میں جارحانہ اسٹروکس کھیلے،انٹرنیشنل ڈیبیو کے منتظر صاحبزادہ فرحان پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے خصوصی توجہ دی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کی بولنگ کوچ اظہر محمود رہنمائی کرتے نظر آئے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہرارے میں سردی بہت زیادہ ہے،نیٹ میں اچھی پریکٹس کا موقع ملا، امید ہے کہ ٹیم فائنل میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کرے گی، ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کیلیے جان لڑائیں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہاکہ ہم نے اپنی بہترین صلاحیتیں فائنل کیلیے بچا کر رکھی ہیں،تعمیر نو سے گزرتی ٹیم میں کئے نئے چہرے شامل ہونے کے باوجود ٹیم مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے،البتہ ابھی چند مسائل ہیں،بولنگ کرتے ہوئے ایک یا 2 اوورز توقعات کے برعکس ہوتے ہیں،کیچز بھی ڈراپ ہورہے ہیں، بیٹنگ میں اچانک اعتماد کی کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کیلے فخرزمان غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں،محمد عامر نے گذشتہ میچ میں اچھی بولنگ کی،شاداؓب خان کا خطرہ بھی موجود ہوگا،کینگروز کو پلان کے مطابق بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں کم غلطیاں کرنا ہونگی۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *