Home / انٹرویوز / سرائیکی فلمسٹار مدیحہ ملک سے خصوصی گفتگو

سرائیکی فلمسٹار مدیحہ ملک سے خصوصی گفتگو

نمائندہ خصوصی اظہر اقبال مغل کا فلم سٹار سٹیج ایکٹریس مدیحہ ملک سے خصوصی گفتگو
سرائیکی فلمسٹار مدیحہ ملک سے خصوصی گفتگومیں انھوں نے بتایا کہ ان کو بچپن سے اداکاری کا شوق تھا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایکٹریس نہ ہوتی تو کیا ہو تو انھوں نے بہت ہی خوبصورت جواب دیا کہ ویسے تو مجھے ایکٹنگ سے عشق ہے اگر ایکٹریس نہ ہوتی تو میں سوشل ورکر ہوتی مدیحہ کا کہنا تھا کہ وہ کوکنگ اچھی کر سکتی ہے اچھا کھانا بنا بھی لیتی ہیں اور اچھا کھانا کھانے کا بھی بہت شوق ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایسی خواہش جو کہ ابھی تک پوری نہ ہو سکی ہو تو انھوں نے جواب دیا ایکٹر بننا چاہتی تھی بن گئی سوال جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہیئے مدیحہ ہمارے جنوبی پنجاب میں تو بہت ہی معیاری کام ہو رہا ہے اس میں تو شائد تبدیلی کی اس لیئے ضرورت نہیں کہ ہماری سرائیکی فلمیں ڈرامے ہمارے سرائیکی کلچر کی عکاسی کرتے ہیں۔ شائقین کی بڑھتی ہوتی ڈیمانڈ پر ہی سرائیکی فلمیں بنائی جاتی ہیں اگر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملے تو آپ کریں گی مدیحہ ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی مٹی سے عشق ہے اس کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتی پاکستانی عوام کیلئے کیا پیغام دینا چاہیں گی مدیحہ ملک پاکستانی عوام اور حکمرانوں کو یہی پیغام دوں گی کہ آپس میں مل جل کر کام کریں اقتدار کے لالچ م یں ملک کا بیڑا غرق مت کریں سیاستدانوں کی آپسی لڑائیوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے امیر امیر تر ہو رہا ہے غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے جو وعدے کر کے آپ لوگ غریبوں سے ووٹ لیتے ہیں ان کو کم از کم عزت سے جینے کا حق ضرور دٰیں اگر آپ کو اس ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے توپہلا کام کیا کریں گی مدیحہ جی میں اپنی دینا میں بہت خوش ہوں مجھے نہیں بننا وزیراعظم کس شخصیت سے متاثر ہیں میں اپنی ماں سے بہت ہی زیاد متاثر ہوں جس نے مجھے پالا بڑا کیا اس کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے۔مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہیں مدیحہ مستقبل میں بہت سارا کام کرنا چاہتی ہوں اور کوئی فلاحی اددرہ بنانا چاہتی ہوں جب میں غریب لوگوں کو دیکھتی ہوں تو مجھے شدت سے احساس ہوتا ہے کہ میں ان کیلئے کچھ نہ کچھ کروں کیونکہ اپنے لیئے تو سب ہی جی رہے ہیں لیکن اصل زندگی دوسروں کےلیئے جینا ہے بہت بہت شکریہ جی مدیحہ آپ سے بات کر کے اچھا لگا مدیحہ آپ کا بھی بہت شکریہ آپ نے مجھ خاکسار کو اس قابل سمجھا

Check Also

زیرِاہتمام علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل

      (رپورٹ۔ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل۔فنانس سیکریٹری جگنو انٹر نیشنل) زیرِاہتمام علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *