Home / تعلیم / سرد علاقہ میں گرم ہونے والے دستانے ،جرابوں،گارمنٹس اور ہوم ڈیکوریشن کے نئے آئیڈیازپیش کئے۔ ایچ او ڈی نٹینگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفصہ جمشید نے کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی دنیا میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں انشاءاللہ انقلاب بھرپا کر دے گی

سرد علاقہ میں گرم ہونے والے دستانے ،جرابوں،گارمنٹس اور ہوم ڈیکوریشن کے نئے آئیڈیازپیش کئے۔ ایچ او ڈی نٹینگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفصہ جمشید نے کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی دنیا میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں انشاءاللہ انقلاب بھرپا کر دے گی

 

 

فیصل آباد: ( نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی نے پہلی بین الاقوامی” ایمرجنگ ٹرینڈز ان نٹینگ “کانفرس کے دوسرے روز بھی نمائش میں طلبہ نے بجلی سے بچاو¿ اور سرد علاقہ میں گرم ہونے والے دستانے ،جرابوں،گارمنٹس اور ہوم ڈیکوریشن کے نئے آئیڈیازپیش کئے۔ ایچ او ڈی نٹینگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفصہ جمشید نے کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی دنیا میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں انشاءاللہ انقلاب بھرپا کر دے گی اس یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ نہایت محنتی اور جفاکش ہیںجو کہ نت نئے آئیڈیاز لے اس ایمر جنگ ٹرینڈز ان نٹینگ بین الاقوامی کانفرس میں لے کر آئے ہیں۔اس نمائش میں نٹینگ کی مصنوعات کو جدت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں لوگوں کو نٹینگ کی مصنوعات سے آنے والے وقت میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔نمائش کی خاص بات جین کی مصنوعات میں سافٹ آئیٹمز کو متعارف کروایا گیا تاکہ جو لوگ جین کا ستعمال کرتے ہیں اس میں سافٹ جین نئی جدت کے ساتھ پہن سکیں۔دوسری نٹینگ آئیٹم میں جراب پر بھی کا کیا گیا ایسی جرابیں تیار کی گئیں جو میڈیکل فٹنس میں کار آمد ہو سکیں۔جس سے نہ صرف بدبو سے چھٹکارہ مل سکے گا بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد گا ثابت ہونگی۔جامعہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا مقصد طلبہ کو نٹینگ کے نئے تجربات کا فائدہ دینا ہے تاکہ پاکستان میں گرتی ہو ایکسپورٹ کو بڑھانے کا موقع مل سکے۔دو روزہ کانفرنس میں سلائی کی بجائے نیٹنگ کو فروغ دینے اور اس کے ذریعے ایکسپورٹ کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین نے کہا کہ ٹیکسٹائل میں دنیا میں نت نئے آئیڈیا کو اپنانے کےلئے اس ایمر جنگ ٹرینڈ ان نٹینگ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد نہائیت ضروری تھا جیسے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ٹینگ ڈیپارٹمنٹ نے بھر پور کوشش سے کر دیکھایا۔ انہوں نے کہا کہ نٹینگ ٹیکسٹائل میں اس کانفرنس سے ہمیں نئے آئیڈیا اور رجحانات میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف ہمارے ادارے اور شہر فیصل آباد کا سٹف اجاگر ہوگا بلکہ نٹینگ میں جدد لانے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیںاور ایکسپورٹ میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔اس بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش میں جاپان،ترکی،چیک،انگلینڈ،دیگر ممالک اور پاکستان کے نامور مندوبین نے شرکت کی۔آخر میں تمام مہمانوں اور کانفرنس کی انتظامیہ میں شیلڈز اور سونیئرز بھی تقسیم کئے گئے۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *