Home / نیوز / سرفراز احمد پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کافی دباؤ ہوگا، وقار یونس

سرفراز احمد پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کافی دباؤ ہوگا، وقار یونس

 

دبئی: سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد پر کافی دباؤ ہوگا۔وقار یونس نے کہا ہے کہ 2ٹیسٹ کی اس سیریز کے حوالے سے کوئی بھی پیشگوئی کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں مختلف تنازعات اور مسائل کا شکار ہیں۔سابق کوچ نے کہا کہ آپ کسی بھی چیز کی توقع کرسکتے ہیں، اگرچہ پاکستان کو معمولی برتری حاصل ہے تاہم ایشیا کپ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم اور کپتان دونوں پر دباؤ ہوگا، دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز کس طرح اسدباؤ سے نمٹتے ہیں، انھیں خود کو پُرسکون رکھنے کی ضرورت ہے

Check Also

نرسنگ کے نصاب میں ذیابطیس کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت نے ذیابیطس کنٹرول کے لیے نرسنگ نصاب میں شوگر کو بطور مضمون شامل کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *