Home / نیوز / سرفراز احمد کا نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر افسوس کا اظہار

سرفراز احمد کا نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر افسوس کا اظہار

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کی 2  مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات پر  پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری سوچ اور دعائیں شہداء اور ان کی فیملیز کے ساتھ ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سرفرازاحمد نے کہا کہ مجموعی طور پر انسانیت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، یہ عبادت کی جگہ جگہ تھی جس میں ناحق خون بہایا گیا- اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس سانحہ سے محفوظ رہی۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *