Home / بزنس / سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ54لاکھ ڈالر کی کمی سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ16لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 34 کروڑ ڈالر سے زائد کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

Check Also

آئی ایم ایف شرائط پر خدشات، روپیہ مزید 0.61 فیصد سستا

 کراچی:  آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں مزید سخت اقدامات کے خدشات کے باعث ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *