Home / خبر یں / سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس؛ عمران خان 7 اگست کو نیب میں طلب

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس؛ عمران خان 7 اگست کو نیب میں طلب

پشاور: نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا۔ نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *