Home / شوبز / سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کےآگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم’’لوراتری‘‘کانام تبدیل کردیا۔سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے، چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے فلم کے نام کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشاد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی، انتہا پسند ہندوؤں کے مسلسل دباؤ پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام ’’لوراتری‘‘سے تبدیل کرکے’’لو یاتری‘‘کردیا۔سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اسپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کےمذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیاگیا تھا۔  فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *