Home / شوبز / سلمان خان کی کترینہ کو ’ویسپا‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

سلمان خان کی کترینہ کو ’ویسپا‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کو ’ویسپا‘ کی تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کہلائی جانے والی کترینہ کیف نے اپنی 36 ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ کے اس خاص دن کے موقع پر دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی گئیں۔ انڈسٹری میں اُن کے سب سے زیادہ قریب سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان بھی کترینہ کو مبارک باد دینا نہ بھولےسلمان خان نے انسٹا گرام پر کترینہ کیف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں سلمان خان اور کترینہ کیف خوبصورت ویسپا پر بیٹھے مخالف سمت میں اشارہ کرکے ایک دوسرے کو کچھ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک کترینہ‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر اب تک 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

Check Also

فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *