تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / ’’سنجو‘‘ نے سلمان خان کی ’’ ریس 3‘‘ کی بھی چھٹی کرادی

’’سنجو‘‘ نے سلمان خان کی ’’ ریس 3‘‘ کی بھی چھٹی کرادی

 

 

لاہور: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم ’’سنجو‘‘ کی ریلیز کے بعد عیدالفطر پرکھڑکی توڑکاروبار کے دعوے کرنے والی پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ” ریس 3 ” کی بھی چھٹی ہوگئی۔ملک کے بیشتر سینما گھروں نے تمام شو ’’سنجو‘‘ کے نام کر دیے ہیں جبکہ کچھ سینما گھروں نے ابتدائی شو ریس 3 اور دیگر فلموں کو دیے ہیں۔ لاہور ، کراچی ، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سنجو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے بہت سے جدید سینما گھروں میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے آئندہ 2 روز تک ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔سنجیدہ فلمی حلقوں نے سنجو کی کامیابی کی بڑی وجہ ان حقائق کو قرار دیا ہے جو سنجے دت کی زندگی سے جڑے ہیں۔ کہنے کو تو یہ سنجے دت کی کہانی ہے لیکن بھارتی سینما کی مقبول اداکارہ نرگس اور سنیل دت کے کرداروں کو بھی بخوبی پیش کیا گیا ہے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *