Home / شوبز / سنجے لیلا کا فلم میں رنویر کی جگہ ٹائیگر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

سنجے لیلا کا فلم میں رنویر کی جگہ ٹائیگر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم میں رنویر سنگھ کی جگہ ٹائیگر شروف کو لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ فلم ’پدماوت‘ میں علاءالدین خلجی کے کردار کی وجہ سے آج کل ہر ہدایت کار کی پہلی ترجیح بنے ہوئے ہیں اور خاص طور پر وہ نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی گزشتہ تینوں کامیاب فلموں کا حصہ رہے ہیں جن میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں تاہم بھنسالی نے اب ان کی جگہ ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نئی فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں جو ایک بھارتی ناول پر مبنی ہے تاہم اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ناول اب تک شائع نہیں ہوا اور کہا جارہا ہے کہ اسے فلم کی ریلیز سے قبل شائع کرکے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف بھی اپنے پسندیدہ ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور کسی صورت بھی اس فلم کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے، اور اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخ کے حوالے سے اپنا دیگر شیڈول آگے کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔واضح رہے ٹائیگر شروف ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 10 مئی 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ ہریتھک روشن کے ساتھ یش راج بینرز تلے بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *