Home / بزنس / سندھ ،خیبر پختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیار،قیمت میں نمایاں کمی

سندھ ،خیبر پختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیار،قیمت میں نمایاں کمی

،راولپنڈی:ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیار ہے اور دوسرے صوبوں سے ٹماٹر کی فصل آنے سے اس کی قیمت میں نمایا ں کمی واقع ہو رہی ہے ،اس سے بیشتر غیر موافق موسمی حالات کی وجہ سے اور دوسرے صوبوں میں ٹماٹر کی فصل متاثر ہونے سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ،ترجمان نے کہاکہ پاکستانی کاشتکاروں کوفائدہ پہنچانے اور درآمد ی بل کم کرنے کیلئے بھارت سے ٹماٹر درآمد نہیں کئے گئے ، بھارت سے بیمارٹماٹر درآمد نہ کرکے دوسری فصلوں بالخصوص کپا س کو بچالیا گیا ہے ، 2015-16 میں پاکستان نے 7ارب 91کروڑ60ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے 233246ٹن ٹماٹر بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک سے درآمد کیے۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *