Home / تعلیم / سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

 

کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ عالیہ شاہد نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کے حوالے سے نگراں وزیرِ تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری بھیج دی ہے، سمری وزیرِ تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جائی گی۔سکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھارہے ہیں جب کہ اضافے کے بعد موسمِ گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Check Also

انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *