تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔فلم ’’رانجھنا‘‘، ’’بھاگ ملکھابھاگ‘‘اور’’سانوریا‘‘جیسی خوبصورت فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ کی فیشن آئیکون سونم کپور نے  ہمیشہ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے، اپنے انٹرویوز میں وہ کئی بار شادی کے سوال پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار شادی کی خبروں کی تردید کرنے والی سونم کپور نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 11 یا12 مئی کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کی شادی سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں ہو گی۔ شادی میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔ شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور مہمانوں کو خود فون کرکے دعوت نامہ دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں اس وقت جینیوا میں موجود ہیں اور وہیں انہوں نے اس خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سونم کپور کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ ڈیزائن کریں گے۔واضح رہے کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی ریلیز کے بعد منعقد کی جائے گی جسے سونم کپور کی بہن ریہاکپور پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم میں سونم کپوراور کرینہ کپور خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *