Home / شوبز / سیاست میں آئی تو شادی نہیں کروں گی، کنگنارناوت

سیاست میں آئی تو شادی نہیں کروں گی، کنگنارناوت

نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئیں تو نہ ہی شادی کریں گی اور نہ فیملی بنائیں گی۔اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتےہوئے کہا ہے کہ وہ فلموں کو لے کر سنجیدہ ہیں لیکن اگر زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملے تو وہ اس پر سوچیں گی۔کنگنا نے کہا اپنی قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے، تاہم فلمی اور سیاسی کریئر کو ساتھ لے کر چلنا ممکمن نہیں، آپ کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے چھوٹی سی قیمت چکانی پڑتی ہے، لہٰذا اگر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیاتو یہ کام مکمل توجہ اور وقار کے ساتھ کروں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کےلیے سیاست میں آئی تو نہ ہی میری فیملی  اور بچے ہوں گے اور نہ کوئی اور کیریئر اپناؤں گی، کیونکہ ایک سیاستدان حکومتی خدمت گار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *