Home / خبر یں / سیاست و معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، خطبہ حج

سیاست و معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، خطبہ حج

عرفات: مسجد نبویؐ ے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے جب کہ سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تقوی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، لوگوں تقوی اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاؤ، اسلام اور دین کی عظمت کی بنیاد توحید ہے، اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراؤ، اللہ سے شرکت کرنے والے کا انجام برا ہوگا۔شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے کہا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ پر ایمان کامل اورحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے، فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی،  اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے، اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے، ہر طرح کی کامیابی الله کی وحدانیت اور رسول الله کی رسالت میں ہے، سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ الله کا حکم ہے کہ تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو رسول الله کی اطاعت کرو، مسلمان کا مال، خون اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے، اسلام ظلم و زیادتی کو شدت کے ساتھ نہ پسند کرتا ہے، اللہ کو زیادتی پسند نہیں اس لیے مسلمان کو چاہیے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *