Home / خبر یں / سینکڑوں اہم شخصیات چوہدری برادران سے رابطے میں ہیں، چوہدری ظہیرالدین خاں

سینکڑوں اہم شخصیات چوہدری برادران سے رابطے میں ہیں، چوہدری ظہیرالدین خاں

 

سینکڑوں اہم شخصیات چوہدری برادران سے رابطے میں ہیں، چوہدری ظہیرالدین خاں
عوام ایک بار پھر چوہدری برادران کی طرف دیکھ رہی ہے۔اور ایک سچے اور ایماندار قائد کی منتظر ہے،
1122سروس ،وارڈن نظام میٹرک تک مفت تعلیم جیسے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب

لاہور( ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ اس وقت سینکڑوں اہم شخصیات چوہدری برادران سے رابطے میں ہیں اور عوام ایک بار پھر چوہدری برادران کی طرف دیکھ رہی ہے۔اور ایک سچے اور ایماندار قائد کی منتظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر کی رہائش گاہ ویلنشیاءٹاﺅن میں منعقد ایک اہم سیاسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پارٹی کے اہم سیاسی اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔چوہدری ظہیرالدین خان نے کہا کہ 1122سروس ،وارڈن نظام میٹرک تک مفت تعلیم جیسے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوںنے اپنے 5سالہ دور میں55سالوں جتنا کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ان کے دور کو یادکرتے ہیں۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *