تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / سیکشن 38بی کے تحت ٹیکس عملے کو حاصل صوابدیدی اختیارات اور بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے مسائل پر کوئی پیش رفت نہےں ہو سکی ہے

سیکشن 38بی کے تحت ٹیکس عملے کو حاصل صوابدیدی اختیارات اور بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے مسائل پر کوئی پیش رفت نہےں ہو سکی ہے

 

 

لاہور( پ ر )سیکشن 38بی کے تحت ٹیکس عملے کو حاصل صوابدیدی اختیارات اور بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے مسائل پر کوئی پیش رفت نہےں ہو سکی ہے۔ اگر یہ مسائل فی الفور حل نہ ہوئے تو صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ ملک کی معاشی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ان خےالات کا اظہار فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے رےجنل چےئرمےن و نائب صدر چوہدری عرفان ےوسف نے بشارت بلوچ کی قےادت مےں آئے پاکستان کمپےوٹرز اےسوسی اےشن(پی سی اے) کے وفد سے ملاقات کے دوران کےا۔انہوں نے مزےد کہاکہ تاجروں کو عزت و احترام اور تحفظ کا احساس دئیے بغیر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 38-Bکے تحت ٹیکس اہلکاروں کے بے پناہ صوابدیدی اختیارات اور بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے تاجر شدید پریشان ہیں، وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو ان معاملات کا فوری نوٹس لینا چاہیے،برآمدات زوال پذیراور تجارتی خسارہ پہلے ہی آسمان کو چھو رہا ہے، اگر تاجروں کے یہ مسائل حل نہ ہوئے تو معاشی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ چوہدری عرفان نے مزےد کہا کہ بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس غیرمنصفانہ ہے لہذا اسے فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ یہ ڈبل ٹیکسیشن ہے جو تاجروں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں بلاواسطہ ٹیکسوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں ساٹھ فیصد سے زیادہ ریونیو ان ہی سے اکٹھا کیا جارہا ہے حالانکہ ان کی وصولی پر ہونے والے اخراجات وصولیوں سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکس عملے کے صوابدیدی اختیارات کی وجہ سے پرانے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ سے باہر ہوتے جارہے ہیں اور تمام بوجھ موجودہ ٹیکس گزاروں پر منتقل ہورہا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو ایک خاص سطح پر آکر موجودہ ٹیکس نظام بالکل تباہ ہوجائے گا ۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *