Home / شوبز / شادی کی مبارکباد دینے پرسونم کپورکا ماہرہ کودلچسپ جواب

شادی کی مبارکباد دینے پرسونم کپورکا ماہرہ کودلچسپ جواب

ممبئی: سونم کپور اورآنند آہوجا کی شادی پر دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔تین روز قبل بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پیا گھرسدھار گئی تھیں۔ سونم کی شادی کے موقع پر بالی ووڈ خانزسمیت تقریباً تمام بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی، اور جو لوگ شرکت نہیں کرسکےانہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر دونوں کو مبارکباد دی۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پرسونم کپورکو شادی کی مبارکباد دی اور ان کیلئے دائمی خوشیوں کی دعا کی۔ جس کے جواب میں سونم کپور نے ماہرہ خان کا ذاتی طور پر شکریہ اداکیا اور کہا مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے۔واضح رہے کہ سونم کپورہرسال فرانس میں منعقد ہونے و الے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرتی ہیں، اس بار بھی ان کی شرکت یقینی ہے اورکانزمیں شرکت کے باعث سونم اورآنند نے اپنا ہنی مون آگے بڑھادیا ہے لہٰذا اب سونم کپور اور آنندآہوجا اکتوبر یا نومبر میں ہنی مون منانے جائیں گے۔ سونم کپور14 اور15 مئی کوکانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *