تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

کراچی: شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔کراچی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاؤں کی ضرورت ہے، ان کو اب آرام اور پاکستان جونیئرٹیم کا منیجر کم عمر کا ہونا چاہیے، بہتر ہوتا کہ یونس خان یا مصباح الحق کو بھیج دیتے،صادق محمد کو بورڈ میں کوئی ذمہ داری دینا چاہیے۔اس بیان پر صادق محمد نے بھی آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا، ماضی میں دورئہ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انھیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا،آل رائونڈر نے یہ بات دل میں رکھ لی اور اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی۔انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستان انڈر19ٹیم کا کوچ نہیں منیجر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صادق محمد کی عمر 73 سال ہے، اسی لیے انھیں منیجر بنانے پر تنقید سامنے آئی ۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *