Home / نیوز / شاہین شاہ آفریدی آسٹریلوی پاور ہٹرز کو لگام ڈالنے پر مسرور

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلوی پاور ہٹرز کو لگام ڈالنے پر مسرور

ہرارے: شاہین شاہ آفریدی آسٹریلوی پاور ہٹرز کو لگام ڈالنے پر مسرور ہیں.سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ ایرون فنچ اور گلین میکسویل خطرناک بیٹسمین ہیں،دونوں کو جلد آؤٹ کرنے کیلیے بولنگ کوچ اظہر محمود نے ہدایات دیں،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے کوشش کی اور کامیاب رہا، فائنل میں ایرون فنچ پر قابو پانے کا عزم لیے بولنگ کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسٹار کرکٹرز کے ساتھ میچزکھیلنے کا یہ فائدہ ہواکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوتا،آسٹریلوی ٹیم میں بڑے نام ہونے کے باوجود کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔ایک سوال پر شاہین نے کہا کہ میدان میں سردی بہت تھی لیکن مناسب وارم اپ کی وجہ سے مشکلات پیش نہیں آئیں۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *