تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / شاہ رخ خان نے بیٹی کو بالی ووڈ میں متعارف کرا کے بہادری کافیصلہ کیا ہے، کاجول

شاہ رخ خان نے بیٹی کو بالی ووڈ میں متعارف کرا کے بہادری کافیصلہ کیا ہے، کاجول

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے سہانا خان کی شوبز میں انٹری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو شوبز کی دنیا میں متعارف کراکے بہت بہادری کا فیصلہ کیا ہے۔چند روز قبل شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘ کے لیے فوٹو شوٹ کراکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ انٹری دی تھی جس پر سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ سہانا خان کے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے پراداکارہ کاجول نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کا اپنی بیٹی کو شوبزورلڈ میں متعارف کرانا بہت بہادری کا فیصلہ تھا۔اداکارہ کاجول نے مشہور اسٹارز کے بچوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مشہور اداکاروں کے بچے بچپن ہی سے لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں اور ان کی ہر حرکت کو نوٹس کیاجاتا ہے۔ وہ چاہے زندگی میں شوبز کا پروفیشن اپنائیں یا کسی اور فیلڈ میں کیریئر بنائیں میڈیا سمیت تمام لوگوں کی نظریں ان کےاوپر ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان پر میڈیا کابھی بہت دباؤ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجول کی فلم’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس میں وہ ایک سنگل ماں کا کردار نبھارہی ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *