Home / خبر یں / شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی: آئی جی سندھ نے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے ۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ اور ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں شرجیل میمن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *