Home / نیوز / شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا بچہ کسی تیسرے ملک کا شہری ہوگا

شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا بچہ کسی تیسرے ملک کا شہری ہوگا

لاہور: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بچہ کسی تیسرے ملک کا شہری ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آل راؤنڈر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنے آنے والے بچے کو ایشیاکپ کا تحفہ دینا چاہیں گے جس پر شعیب ملک نے کہا کہ باپ بننا بڑی خوشی کی بات ہے، میری دعا ہے کہ تمام معاملات خیروعافیت سے ہوں، سینئر کی حیثیت سے ایشیا کپ میں کارکردگی دکھانا میری ذمہ داری ہے۔ صرف یہ خواہش ہے کہ بچے کی ولادت کے موقع پر اپنی بیوی کے پاس موجود رہوں۔ایک صحافی نے کہا کہ ہم چچا بننے جارہے ہیں، ہماری بھتیجی یا بھتیجے کی شہریت پاکستانی ہوگی یا بھارتی۔ شعیب ملک نے کہا کہ اگر آپ صحیح والے چچا ہوتے تو یہ سوال نہ کرتے، ہمارے لیے یہ بات اتنی اہم نہیں تاہم بچے کی نیشنلٹی کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *