Home / بزنس / شمیر کی آزادی کے لیے اپنی جان بھی دینے کو تیارہیں،تاجر الائنس اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہوجاناچاہیے

شمیر کی آزادی کے لیے اپنی جان بھی دینے کو تیارہیں،تاجر الائنس اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہوجاناچاہیے

 

 


کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جان بھی دینے کو تیارہیں،تاجر الائنس
اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہوجاناچاہیے۔
ملک میں سیاسی خلفشارکے باعث مسئلہ کشمیر صرف یکجہتی تک محدود ہوکر رہ گیاہے۔
وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا،ایاز میمن موتی والا
کراچی () کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں تاجر الائنس کے تمام سینئر عہدیداران سمیت عام آدمی پاکستان کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔کریم آباد آفس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایازمیمن موتی والا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کا لہو ضائع نہیں جائے گا، بھارت تحریک آزادی کشمیر کوروکنے کی کوششوں میں مکمل طورپر ناکام ہوگیاہے وہ دن دور نہیں ہے جب کشمیر آزاد ہوگا اور پورے کشمیر میں پاکستان کاسبز پرچم لہرا رہاہوگا، انہوںنے کہاکہ پوری دنیا کی نظریں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر گڑی ہوئی ہیں ،اور پوری دنیا یہ چاہتی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ پوری تاجر برادری کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا تن من اور دھن لٹانے کو تیارہے تاجربرادری کے لیے کشمیر کی آزادی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے،انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر حال میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھارت کے ظلم وستم سے نجات دلانا ہے ،اور ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق بھی حل ہونا چاہیے ،کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہونا بہت ضروری ہے یہ کرسی کا نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور بے عزتی کا معاملہ ہے جس کے لیے آپس کے جھگڑوں کا خاتمہ کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتاہے ،انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہوجاناچاہیے ہر سال یوم یکہجتی منانے اور مذمتیں کرنے کا معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے کیونکہ کشمیر میں بھارتی ظلم اب دن بہ دن بڑھتاہی چلاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی خلفشارکے باعث مسئلہ کشمیر صرف یکجہتی تک ہی محدود ہوکر رہ گیاہے یہ وہ معاملہ ہے جسے ایک لمحے کے لیے بھلانا بھی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر بہت فخر ہے ملاوٹ سیاستدانوں میں ہے جن کا غیر سنجیدہ رویہ ہی اس مسئلے کی جانب بڑھنے کے لیے رکاوٹ بناہواہے ۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *