تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / شوال کا چاند دیکھنے کے لئے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا

لاہور: شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جب کہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *