Home / جرائم / شکارپور: گھر کے باہر سے خاتون اور ان کے 3 بچوں کی بوری بند لاشیں برآمد

شکارپور: گھر کے باہر سے خاتون اور ان کے 3 بچوں کی بوری بند لاشیں برآمد

شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے باہر سے ایک خاتون اور ان کے

3 بچوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، مقتولہ کے شوہر نے قتل کا الزام اپنے بھائیوں پر عائد کردیا۔پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے نیو فوجداری کے رہائشی علی نواز کی بیوی اور 3 بچوں کی بوری بند لاشیں اس کے گھر کے باہر سے ملیں۔مقتولین میں علی نواز کی بیوی، 26 سالہ بیٹی اور 6 اور 8 سال کے دو بیٹے شامل ہیں، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔علی نواز کے مطابق اس کے بھائیوں محمد نواز اور شاہ نواز نے منگل (15 مئی) کو اس کے بیوی بچوں کو اغوا کیا، لیکن پولیس نے اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز، اس کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔

Check Also

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *