تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ

 

 

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوں گئے۔شہباز شریف لندن جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہباز شریف لندن پہنچے گے جہاں کل بعد نماز ظہر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد میت تدفین کے لیے پاکستان لائی جائے گی۔دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے پے رول پر رہائی کے دورانیے میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافے کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *