Home / خبر یں / شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔  تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Check Also

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

کندھ کوٹ: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *