Home / تعلیم / شہر کی ممتاز اور نامور تعلیمی درسگاہ العباس پبلک ہائی سکول مظفر کالونی میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گی

شہر کی ممتاز اور نامور تعلیمی درسگاہ العباس پبلک ہائی سکول مظفر کالونی میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گی

 

 

شہر کی ممتاز اور نامور تعلیمی درسگاہ العباس پبلک ہائی سکول مظفر کالونی میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسکی مہمان خصوصی ممتاز پارلیمنٹرین چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کلچر پنجاب ایم پی اے محترمہ مدیحہ رانا تھیں،اس موقع پر محترمہ مدیحہ رانا نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمارے بنی کریم خاتم اللنبین،احمد مصطفی،محمد مصطفیﷺ کی میراث ہے، موجودہ صدی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی صدی ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے بچوں کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لائیں، ہمارے ہونہار طلبہ ہمارااثاثہ ہیں،کل انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم انکے شاندار مستقبل کیلئے اپنی تما م کاوشیں بروئے کار لائیں،انہوں نے کہا کہ تما م بچے اپنے والدین کی آنکھوں کا تارا ہوتے ہیں،اور انکی اولین خواہش ہوئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیبت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں،اسی نقطہ نظر سے وہ اپنے بچوں کو نامور تعلیمی اداروں میں علم کی پیاس بجھانے کیلئے قابل،ایماندار اور فرض شناس اساتزہ کرام کے سپرد کرتے ہیں،ا ساتزہ کرام کا فرض ہے کہ وہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کثر نہ چھوڑیں، محترمہ مدیحہ رانا نے کہا کہ آج مجھے ال عباس پبلک ہائی سکول کا دورہ کر کے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ میں شہر کے سب سے اعلی تعلیمی ادارے میں انعامات تقسیم کرنے کا شرف حاصل کر رہی ہوں،انہوں نے کہا کہ ال عباس پبلک ہائی سکول نے ثابت کر دیا ہے کہ اسے واقعی ایک ایک ممتاز تعلیمی درگاہ کا مقام حاصل ہے اس میں سب سے زیادہ رول یہاں کے اساتزہ کرام کا ہے جنھوں نے دن رات محنت کر کے طلبہ تعلیم وتربیت کی ،اور آج وہی بچے جہاں اپنے اساتزہ کرام ،والدین کا نام بلند کررہے ہیں،وہاں ادارے کے ممتاز منتظم، ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل ملک محمد عباس کا سر بھی فخر سے بلند کرر ہے ہیں، مجھے توقع ہے کہ آنے والے کل میں یہ ادارہ مذید ترقی کریگا ،اور یہاں سے فارغ ہونے والے بچے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے، تقریب سے غلام مصطفے بھٹی،ڈائریکٹر سپورٹس محمد وارث علی منہاس،چیئرمین سی سی شفیق انصاری،سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اعجاز احمد واہلہ،ملک محمد یاسین سفیر نظریہ پاکستان،AEO ایلمنٹری محمد رضوان نوشیر،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی کے سرپرست میاں مشتاق احمد،جنرل سیکرٹری شکیل احمد خاں،اور سینئر صدر ڈاکٹر نصیر احمد،ملک شوکت علی،رانا ظفراللہ خاں،حاجی محمد شفیق،اور دیگر ممتاز ماہر تعلیم، معززین علاقہ،والدین کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی

Check Also

انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *