Home / جرائم / شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

واقعہ زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، پولیس فوٹو:فائل

شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صفدر آباد میں شاہکوٹ روڈ پر چورکوٹ اسٹاپ کے قریب کار سوار 5 افراد فیصل آباد کی عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موٹرسائیکل سوار حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پانچوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق افراد کا تعلق نواحی گاؤں آواگت سے ہے اور واقعہ زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *