Home / خبر یں / شیخ رشید کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ

شیخ رشید کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ

 راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا جب کہ ایک ملازم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پبلک سیکرٹریٹ اور رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ جن ریلوے ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ساتھیوں کو متحرک کیا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے نقص امن کے خدشے کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ریلوے ملازم یاسر وجاہت کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *