Home / شوبز / صبا قمر نے فلم ’کملی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

صبا قمر نے فلم ’کملی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

فلم ’کملی‘ اگلی سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

 کراچی: اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی۔

صبا قمر نے بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’ ہندی میڈیم‘ کی کامیابی کے بعد تین ٹیلی فلمز میں کام کیا تاہم اُن کی مقبولیت میں اضافہ کرنے میں دو ڈرامے ’باغی‘ اور ’چیخ‘ سنگ میل ثابت ہوئے۔ اب اداکارہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر معروف اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ آرہی ہیں۔

صبا قمر نے انسٹا گرام پر اپنی آنے والی فلم ’ کملی‘ کی پہلی جھلک جاری کی۔ جاری کردہ پوسٹر میں صبا قمر پانی کے اندر پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

صبا قمر کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ یہ پہلی فلم نہیں بلکہ اس سے قبل انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ’منٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کی مشترکہ کیمسٹری سے بھرپور فلم ’کملی‘ اگلی سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

نیب میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف شعبہ قائم

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *