Home / خبر یں / صدارتی امیدوارعارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل کے کاغذات نامزدگی منظور

صدارتی امیدوارعارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل کے کاغذات نامزدگی منظور

 

 

اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر نے اعتزاز احسن، ڈاکٹر عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے جب کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور احسن اقبال پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے قربانی دی اور اپنا صدارتی امیدوار نامزد نہیں کیا، اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہوا تو کامیاب ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کی جمہوری اکثریت کو ماننا چاہیے اور امید ہے پیپلز پارٹی ہماری درخواست پر غور کرے گی۔احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے خیال تھا انڈر 19 کی ٹیم آگئی ہے، جوں جوں دن گزر رہے ہیں یہ انڈر 11 لگ رہی ہے جب کہ حکومت کے ہر چیز کے فیصلے گوگل سے ہو رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہر معاملے کا حل گوگل دے تو حکومت کس مرض کی دوا ہے۔یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لانے میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی اپنے امیدوار اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی تاہم مسلم لیگ (ن) کو اعتزاز کے نام پر شدید تحفظات ہیں۔دو روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تاہم انہوں نے بھی اعتزاز احسن کے نام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔پیپلزپارٹی کے وفد کی گزشتہ روز بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور ملاقات کے بعد راجہ پرویز اشرف اور مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے مثبت حل کی کوشش جاری ہے، امید ہے دو راتوں میں کوئی حل نکل آئے گا۔جب کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں دو روز باقی ہیں اور امید ہے کہ اپوزیشن کے ایک امیدوار کے مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *