تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / صدارتی انتخاب؛ عارف علوی، اعتزازاحسن اورفضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع

صدارتی انتخاب؛ عارف علوی، اعتزازاحسن اورفضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے عارف علوی، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن جب کہ دیگراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ اورچاروں صوبائی ہائی کورٹس میں جمع کرائے جاسکتے تھے۔پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، ان کے ہمراہ خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ تھے۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پیپلزپارٹی کے سوا دیگراپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ امیدوارنامزد کیا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولانا عبدالغفورحیدری اورراجہ ظفرالحق نے جمع کرائے، اس موقع پران کے ہمراہ اکرم خان درانی، حاصل بزنجو اور احسن اقبال بھی تھے۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *