Home / خبر یں / صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کی فائل فوٹو

صوابی: خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید زخمی ہوگئے۔

صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کےلیے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *