Home / تعلیم / صوبائی حکومت کے بھٹہ مزدور کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوےکاغذی کاروائی تک محدود رہ گئے

صوبائی حکومت کے بھٹہ مزدور کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوےکاغذی کاروائی تک محدود رہ گئے

 

فیصل آباد( )صوبائی حکومت کے بھٹہ مزدور کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوےکاغذی کاروائی تک محدود رہ گئے پنجاب بھر سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے نام اس قدر لُوٹا گیا کہ جس کی مثال پاکستان بھر میں کہیں نہیں ملتی بچوں کو مفت تعلیم ، کتابیں ، سکول بیگز ، شوز اور تعلیمی وظائف کے حصول کےلئے خدمت کارڈ جاری کرنے تھے مگر یہ منصوبہ ابھی تک کٹھائی کا شکار ہے بار بار لسٹیں دینے اور چکر لگانے علاوہ صرف خواری ہی بھٹہ مزدور کا مقدر ٹھری ہے کروڑوں روپے کی غیر ملکی امداد بھٹہ مزدور کو ان کے بچوں میں تقسیم کرنے کی بجائے مراعات یافتہ افسران سرکاری اپنے اور اپنے بچوں کی کفالت پر لگارہے ہیںجوکہ نہ صرف غریب بچوں سے زیادتی ہے بلکہ ملک پاکستان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث بھی بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار لیبر قومی موومنٹ اور آواز ڈسٹرکٹ فورم کے رہنماﺅں اسلم معراج ، بابالطیف ، افتخار احمد ، نذیراں بی بی ، بابر مسیح ، پرویز مسیح ، امیر حسین بھولا، محمد اقبال نے فیصل آباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ای ڈی او ایجوکیشن زاہدبشیر گوائیہ نے سکول میٹریل کی خریداری اور فراہمی میں 2 کروڑ سے زائد رقم کرپشن کی ہماری نشاندھی کے باوجود ڈی سی کرپشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام نہیں لارہے موجودہ سی ای او ایجوکشن جاوید اقبال چشتی بھی سابقہ ای ڈی او ایجوکشن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم کے نام پر ملنے والے والے فنڈز کوخرد برد کرنے کے چکر میں ہیں لیبر ڈائریکٹر ز نے ڈوثزن میں اپنے اپنے علاقے تقسیم کئے ہوئے ہیں اور ان کی نگرانی میں کلرکس لیبرافسران انسپکٹرز سوائے منتھلیاں اکھٹی کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرتے مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر بار ڈی سی کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے لہذا ہماری ڈی سی اور سیکرٹری لیبر پنجاب سے اپیل ہے کہ لیبرڈیپارٹنمنٹ کو تالے لگا کر اس کے تمام عملہ کو ڈینگی مارنے اور جمعہ بازاروں کی نگرانی کےلئے چوکیدار رکھ لیں ہم حکومت پنجاب اور ڈی سی فیصل آباد مطالبہ کرتے ہیں کہ بھٹہ مزدوروں کو فی الفور سوشل سیکورٹی کارڈ اورخدمت کارڈجاری کئے سابقہ ای ڈی او ایجوکشن اور موجودہ سی ای او ایجوکشن کی کرپشن رپوٹ سامنے لائی جائے بصورت دیگر ہم بڑی عید کے بعد 15 ستمبر کو سڑکوں پرنکلیں اور کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائےگا

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *