Home / بزنس / صوبائی وزیر ویلفیئر واوقاف اور چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب چوہدری اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے

صوبائی وزیر ویلفیئر واوقاف اور چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب چوہدری اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے

۔۔چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب وصوبائی وزیر چوہدری اجمل چیمہ‘ صدر میاں جاوید علی‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض‘ چوہدری سلطان کو صدر انصاف بزنس فورم لاہور کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں

فیصل آباد ( ) صوبائی وزیر ویلفیئر واوقاف اور چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب چوہدری اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بہت جلد انہیں زبردست ریلیف فراہم بھی کرنے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف ہر قیمت پر تاجروں کو ان کے حقوق دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے چوہدری سلطان کو انصاف بزنس فورم لاہور کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں عوامی مفاد میں ہیں اور خارجہ پالیسی ان تمام پالیسیوں کی ماں ہے کیونکہ اسی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی ہم انڈیا کو میدان سے بھگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میاں تنویر ریاض نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف بزنس فورم ملک بھر کے تاجروں کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے اس سلسلہ میں ہمارا ہوم ورک جاری ہے، ہم تاجروں کو ان کے جائز حقوق دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

۔۔چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب وصوبائی وزیر چوہدری اجمل چیمہ‘ صدر میاں جاوید علی‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض‘ چوہدری سلطان کو صدر انصاف بزنس فورم لاہور کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں

Check Also

روپے کی بے قدری نہ تھم سکی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر150 تک پہنچ گیا

    کراچی: روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *