تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ وویمن کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میںسکینڈ شفٹ /ایوننگ کلاسز اور شارٹ کورسسز کا اجراءکیا جائے

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ وویمن کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میںسکینڈ شفٹ /ایوننگ کلاسز اور شارٹ کورسسز کا اجراءکیا جائے

 


سےالکوٹ (بےورورپورٹ) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ وویمن کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میںسکینڈ شفٹ /ایوننگ کلاسز اور شارٹ کورسسز کا اجراءکیا جائے تانکہ زیادہ سے زیادہ طالبات اس درسگاہ سے استفادہ حاصل سکیں تاہم طالبات پر کم سے کم فیس وصول کی جائے اور اس سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی کے ماڈل کو اپنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ساتویں سینڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ اجلاس میں نمائندہ ایچ ای سی پنجاب /وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب ڈاکٹرضیاءالقیوم، وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مریم کیانی، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب بیگم گلناز شجاعت پاشا، شبینہ ذکریا وائیں اور سابق وی سی لاہور گریژن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر جمیل انورکے علاوہ سینڈیکیٹ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ کالجز اور یونیورسٹیز میں کلاسز فور کے علاوہ دیگر ملازمتوں میں اقلیتی کوٹہ مختص کرنے کیلئے جلد پالیسی کا اجراءکیا جائے گا یہ معاملہ زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والوں اساتذہ اور ہر قسم کی گریڈ کی جاب کیلئے یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہراسمنٹ او دیگر ڈسپلن ایشوز کو براہ راست سینڈیکیٹ میں لانے سے قبل اس کی محکمانہ انکوائری کی جائے۔ یونیورسٹیز کو قواعد و ضوابط سے چلایا جائے گا اور کسی بھی معاملہ میں رولز کو نظر انداز نہیں کرنے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سینڈیکیٹ کا آئندہ اجلاس ایک ماہ کے اندر اندر منعقد کیا جائے گا ۔جس کیلئے وی سی جی سی وویمن یونیورسٹی ایجنڈا کے مطابق میٹنگ کے انتظامات کرے۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *