Home / تعلیم / صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گرےڈیشن

صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گرےڈیشن

 

 

جڑانوالہ(تحصےل رپورٹر) صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گرےڈیشن اور تعلےمی معےار مےں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے مےں انتظامی وتدرےسی سہولتوں کو جدےد تقاضوں سے ہمکنار کےا جارہا ہے تاکہ صحےح خطوط پر طلباءکی صلاحےتوں کو نکھارنے کے لئے بنےادی سطح پر مطلوبہ وسائل کی کمی نہ رہے۔انہوں نے ےہ بات جڑانوالہ مےں سنٹر آف اےکسلینس(گورنمنٹ بوائز ہائر سےکنڈری سکول) کے دورہ کے دوران طلباءکی کلاسز ودےگر سہولےات کاجائزہ لےتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر(جڑانوالہ)شاہد ندےم رانا اورپرنسپل کرنل اسلم جاوےد کے علاوہ چوہدری عمران ےوسف ودےگر عمائدےن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزےرپبلک پراسےکےوشن نے کہا کہ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ مےں سکولوں کی حالت سدھارے اور وسےع وجدےد تعلےمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے متعدد انقلابی اقدامات کررہے ہےں۔اس ضمن مےں صوبائی وزرا کی طرف سے سکولوں کا اچانک معائنہ بھی کےا جارہا ہے تاکہ انتظامی وتعلےمی کارکردگی چےک کرنے کے ساتھ ساتھ درکار وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جاسکےں۔صوبائی وزےر نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو تعلےم ےافتہ بنا کر ہی ترقی کے مےدان مےں درپےش چےلنجز کا مقابلہ کےا جاسکتا ہے اور قوم کے ہر بچے کو سکول مےں لاےا جارہا ہے ۔انہوں نے طلباءسے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حصول علم پر گہری وجہ دےں اور زےادہ سے زےادہ محنت کے جدےد علوم پر عبور حاصل کرےں تاکہ وہ اپنی زندگےوں کو سنوارنے کے ساتھ قومی ترقی مےں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکےں۔انہوں نے ٹےچرزسے کہا کہ وہ اپنی تمام تر پےشہ وارانہ صلاحےتوں کو طلباءکی تعلےم وتربےت اور کردارسازی کے لئے بروئے کار لائےں جس سے ان کا اور ادارے کانام روشن ہوگا۔صوبائی وزےر نے دورہ کے دوران سنٹر آف اےکسیلنس مےں کلاسز کے علاوہ لےبارٹری،پلے گراﺅنڈز ودےگر حصوں کے معائنہ کے علاوہ صفائی ستھرائی اور ٹائلٹس بلاکس کو بھی چےک کےا۔انہوں نے بہترےن تدرےسی ماحول پر انتظامےہ کی کارکردگی کو سراہا۔پرنسپل کرنل اسلم جاوےد نے صوبائی وزےر کو ادارہ کی تعلےمی کارکردگی اور دےگر ہم نصابی سرگرمےوں کے بارے مےں آگاہ کےا۔

Check Also

ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے

فیصل آباد () ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *