Home / تعلیم / عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے سرکاری وپرائیوٹ اسکولز میں تقریبات، استاد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے سرکاری وپرائیوٹ اسکولز میں تقریبات، استاد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

محراب پور : عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے سرکاری وپرائیوٹ اسکولز میں تقریبات، استاد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محراب پور(نمائندہ)ہرسال کی طرح امسال بھی 5 اکتوبر عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مین سندھی، گورنمنٹ نیشنلائزڈ اردو پرائمری اسکول سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میںتقریبات کا اہتمام کیا گیاطلباءو طالبات نے مختلف طریقوں سے اپنے اساتذہ کو سلام تحسین پیش کیااور انہیںاپنے ہاتھوں سے بنائے گئے کارڈ اور گلدستے گفٹ بھی دئےے مین سندھی پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس نوشین کنول میمن، استاد غلام نبی مغل،استاد خادم کلہوڑو شیخ ارشد قاسمی، نیشنلائزڈ اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام مرتضی مری، استاد ندیم سرویا، استاد عبدالرزاق عادل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبری پیشے سے منسلک تمام اساتذہ قابل تعظیم ہیں بچوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اساتذہ کی عزت کریں کیونکہ یہی وہ اساتذہ ہیں جو اخلاقیات کی تعمیر اور زندگی کے عدم تحفظ کا سامنا کرنے کیلئے انہیں تیار کرتے ہیں آگے بڑھنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیںاور پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہیںاس لئے چاہئے ترقی کی منازل طے کرنے کے باوجود اپنے اساتذہ کو نہیں بھولنا چاہئے تقریبات سے استاد وحید عباس، استاد وحید مغل، استاد جمیل ، استاد قاسم کمبوہ، استاد یعقوب ملک ، استاد انور مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Check Also

محکمہ تعلیم کا کارنامہ، مریم مختار کالج میں 200 طالبات اور ایک بھی استاد نہیں

    کراچی: فلائنگ آفیسر شہیدمریم مختارکے نام سے منسوب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیاقت آباد ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *