Home / نیوز / عامر خان امریکی باکسر کرافورڈ سے ٹائٹل فائٹ ہار گئے

عامر خان امریکی باکسر کرافورڈ سے ٹائٹل فائٹ ہار گئے

 

 

 نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی باکسر کرافورڈ نے شکست دے دی۔

امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور امریکی باکسر کرافورڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا اور آخر کار 6 راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی باکسر کرافورڈ ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار پائے۔

عامر خان اور باکسر کرافورڈ کی فائٹ کا اسکور46- 48 رہا اور یوں کرافورڈ نے کیرئیر کی 35ویں فائٹ جیتی۔ عامر خان نے شکست پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کرافورڈ سے فائٹ دلچسپ رہی،  مقابلہ جیتنے کیلئے پرامید تھا تاہم مضبوط کم بیک کروں گا۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *