Home / نیوز / عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راؤنڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پُرعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جارہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی۔

Check Also

بلوچستان کےعوام کوصاف پانی اور تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صدرعارف علوی

    کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *