Home / خبر یں / عرب امارات کی ایمنسٹی اسکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی،ایک ہفتےمیں 1100 درخواستیں

عرب امارات کی ایمنسٹی اسکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی،ایک ہفتےمیں 1100 درخواستیں

 

 

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمنسٹی اسکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق ہفتے بھر میں 1100 پاکستانیوں نے اس سلسلے میں قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے۔اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی ایک کے مطابق یکم اگست سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم کے سلسلے میں 700 پاکستانیوں نے امیگریشن سینٹر اور 400 نے قونصل خانے سے رابطہ کیا۔واضح رہے کہ اماراتی مشن کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا تشخص ٹھیک کرکے اپنا دفاع کریں۔ اماراتی حکومت ایمنسٹی لینے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر رہی ہے، انہیں نجی ائیرلائن کے ذریعے فری ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں، کاغذات کی تیاری اور امیگریشن فیس کی مد میں مالی معاونت دی جارہی ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی لینے والوں کو آؤٹ پاسسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے ویزے کی معیاد 7 ماہ تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ لوگ روزگار تلاش کرسکیں۔قونصل جنرل جاوید حسن کے مطابق پاکستانی مشن نے اب تک 400 افراد کو سفری دستاویز جاری کی ہیں۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *